اظہر علی نے گواسکر کا 32 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

114

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی نے بطور اوپنر کینگروز کے خلاف باہمی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں روایتی حریف بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اظہر علی بحیثیت اوپنر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے ایشین بلے باز بن گئے، اظہر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اظہر نے کینگروز کے خلاف رواں سیریز میں اب تک 5 اننگز میں 382 رنز بنا رکھے ہیں اور ابھی وہ 58 رنز پر ناقابل شکست ہیں، گواسکر نے 1985ء4 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز میں 352 رنز بنا رکھے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ