برفباری کے بعد وادی کاغان میں سیاحوں کےداخلے پر پابندی

109

بالاکوٹ انتظامیہ نے وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وادی کاغان اور بالاکوٹ کے دیگر حصوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ نے برفباری کے باعث مہانڈری سے آگے کا راستہ بند کر دیا ہے اور سیاحوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لواری ٹاپ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے اور برفباری کے باعث سیاحوں کو وادی کاغان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ