محکمہ موسمیات کی آئندہ تین روز تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

141

محکمہ موسمیات پاکستان نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے، وقفہ وقفہ سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوارن ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی حصوں میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔

ڈی جی میٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش بالائی خیبرپختونخوا میں دیر17، میرکھانی12، مالم جبہ، پٹن11، پاراچنار، چترال، لوئر دیر08، کالام07، ، سیدو شریف05، دروش04، بالاکوٹ02، کاکول، پشاور01، کشمیر میں راولاکوٹ، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ02، پنجاب میں مری02 جبکہ کامرہ کے مقام پر ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ میں ایک انچ برف باری بھی ہوئی۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ گوپس منفی05، گلگت منفی03، ہنزہ، استور منفی02، بگروٹ منفی01)، بالائی خیبرپختونخوا (پاراچنارمنفی04، چترال، مالم جبہ منفی 02، کالام منفی01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی02) ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ