سڈنی ٹیسٹ،چائے کے وقفےتک آسٹریلیا کے2وکٹوں پر224رنز

65

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے چائے کے وقفے تک 2وکٹوں کے نقصان پر 224رنز بنا لیے۔ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں کھیل کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ننگز کا آغاز آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 11ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 203رنز پر اس وقت گری جب عثمان خواجہ 13کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے 2وکٹیں گنوا کر 224رنز بنالیے ہیں اور اس وقت اوپنر رنشا 83اور کپتان اسمتھ 12رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں اوپنر سمیع اسلم کی جگہ شرجیل خان اور سہیل خان کی جگہ عمران خان کو شامل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ