نااہل افسران کی میری ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں، مراد علی شاہ

113

وزیراعلیٰ سندھ نے اسپتالوں کی تعمیر کے پراجیکٹس میں ڈاکٹر کو ڈائریکٹر بنانے اور دیہی علاقوں میں اسپتالوں کی تعمیر میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے کام نہیں کرنا اس کے لئے میری ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں۔

منگل کو کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسپتال کی تعمیر کے پروجیکٹس میں ڈاکٹروں کو ڈائرکٹربنانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے. وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  ڈاکٹرز اسپتال میں کام کریں پروجیکٹ ڈائریکٹراورانتظامی عہدوں پر انتظامی افسران اپنے فرائض سر انجام دینگے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کراچی کے دیہی علاقوں میں زیرتعمیراسپتالوں کا کام شروع نہ کرنے پر متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ ہوگئے اس دوران ڈیزائن مکمل نہ ہونا نااہلی کے سوا کچھ نہیں.

انہوں نے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو میری ٹیم میں نااہل اور سست افسران کے لئے کوئی جگہ نہیں اگر عوامی خدمت کا جذبہ نہیں ہے تو وہ گھر جاسکتے ہیں ۔مراد علی شاہ نے کراچی کے دیہی علاقوں میں اسپتالوں کی تعمیر نو سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو (بدھ کی ) صبح آٹھ بجے طلب کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ