کراچی:بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر دو سول جج نوکری سے برخاست

79

سندھ ہائی کورٹ نے بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر دو سینئر سول ججز کو نوکری سے برخاست کردیا اور انہیں نوکری سے نکالنے کا نوٹی فیفکیشن بھی جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو سول ججز جن میں سلیم کمبرانی اور افضل روشن شامل تھے پر بدعنوابی کے الزام کی تحقیقات کی گئی ۔تحقیقات کے مطابق دونوں ججز پر بدعنوانی کا الزام ثابت ہوا جس پر سلیم کمبرانی کو سزا کے طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ دے دی گئی جبکہ سینئر سول جج افضل روشن کو نوکری سے بر طرف کردیا گیا اس سلسلے میں ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ