کندھ کوٹ کے قریب ٹریفک حادثہ 2خواتین سمیت6افرادجاں بحق،60سے زائد زخمی

61

کندھ کوٹ کے قریب 2 بسوں اور کار میں حادثہ 2خواتین سمیت6افرادجاں بحق،60سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کندھ کوٹ کے قریب 2 بسوں اور کار میں حادثے کے نتیجے 2خواتین سمیت5افرادجاں بحق،30سے زائدزخمی ہوگئے،حادثے کے مقام پر امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز پہنچ گئی ،جاں بحق اور زخمی افراد کوسول اسپتال کندھ کوٹ میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر حفیظ الرحمن کی ہدایت پر سول اسپتال کندھ کوٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

زرائع کے مطابق ایک بس کراچی سے ڈی جی خان اوردوسری کوہاٹ سے کراچی جارہی تھی،جبکہ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں تیز کردیں اور حادثے کے مقام کو ٹریفک کے بند کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ