پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

63

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی سطح پر باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی سطح پر رابطہ ہوا اور دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست ایک دوسرے کو دی۔

india-nuclear-weapons-1

ذرائع کے مطابق  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلررام گہورام نے پاکستانی دفترخارجہ میں تفصیلات جمع کرائیں جب کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفترخارجہ میں جوہری تنصیبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ