استنبول میں فائرنگ، اوبامہ کی طرف سے مدد کی پیشکش

112

امریکی صدر بارک اوبامہ نے ترکی کے استنبول شہر کی ایک نائٹ کلب میں دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لئے اظہارتعزیت کیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ نے اپنی ٹیم کے ارکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترک حکام کو ہر ممکن امریکی مدد پیش کریں۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلٹز نے بتایا کہ قومی سلامتی ٹیم نے صدر اوبامہ کو دوپہر کے بعد استنبول حملے کی خبر دی۔

دوسری امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ استنبول میں موجود امریکی اپنے خاندانوں سے رابطے میں ہیں جب کہ امریکی شہری استنبول میں احتیاط سے سفر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ