محنت کش آج امت رسول مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،عبدالسلام

299

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے تحت شام اوربرماکے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے اُمت رسول مارچ میں محنت کشوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے محنت کشوں کی بستیوں اورصنعتی ایریامیں بڑی تعدادمیں ہینڈبل تقسیم کیے گئے اورمحنت کشوں کومارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔این ایل ایف کراچی کے صدرعبداسلام ،جنرل سیکرٹری قاسم جمال ودیگرذمے داران نے کورنگی، لانڈھی بن قاسم،سائٹ ،فیڈرل ایریاکے صنعتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اوراین ایل ایف کی ملحقہ یونینز کے ذمے داران ودیگرٹریڈیونینز رہنماؤں وکارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کیں اورانہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے محنت کشوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شام اوربرماکے مظلوم مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔مظلوموں کی مدداوران کی حمایت کے لیے میدان میں نکلنا ہمارے ایمان کاتقاضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شام اوربرماکے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آج بروزاتوارامیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں شاہراہ قائدین پرہونے والے امت رسول مارچ میں محنت کش بھرپورطریقے سے شرکت کریں گے اورمحنت کشوں کی آبادیوں سے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

حصہ