عوام کے لئے نئے سال کی خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

355

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات برقرا رکھنے کا فصلہ ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کافیصلہ پندرہ دن بعدکیاجائےگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے سال پر عوام کو خوشخبری سنا دی ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اس ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں نہ  بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیاگیا ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومت مزید 4 ارب کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پیٹرول 31 پیسے ، ہائی اسپیڈڈیزل 3 روپے 94 پیسے مہنگا کرنے تجویز دی تھی ۔ جس کو وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل اورپٹرول کی قیمتوں کا ہر15 روز بعد جائزہ لیا جائےگا۔