ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب سے ہلاکتیں 40سے متجاوز

64

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد40سے تجاوز کرگئی  ۔

ذرائع کے مطابق مسیحی آبادی محلہ مبارک آباد کا لونی کے رہائشی مسیحی برادری اور ان کے دیگر 103دوستوں نے کرسمس کے موقع پر شراب نوشی کی تھی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز 30 افراد جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ بعد ازاں مزید  افراد زندگی کی بازی ہارگئے اور ہلاکتوں کی تعداد چالیس سے بڑھ گئی۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ واقعے میں ملوث افرادکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی امور خلیل طاہر سندھو نے بیرون ملک سے اپنے تعزیتی پیغام میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا تھانہ سٹی پولیس نے زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے سلسلے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 337J اور 322ت پ کے تحت مقد مہ درج کر لیا ہے جبکہ شک کی بنا پر سردار احمد اور اس کے بیٹے بلال سمیت ایک اور شخص کو بھی حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ