ملکی دفاع کے لئے آئی ایس آئی کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،صدرممنون

96

صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف جنگ میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ملک کے اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایوان صدر میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایس آئی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دے گا۔ صدر نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ڈی جی آئی ایس آئی وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ