آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

99

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سرد رہے۔بدھ کو ملک کے سرد ترین مقامات سکردو منفی10، گوپس، ہنزہ منفی06، گلگت منفی05، استور منفی03، بگروٹ منفی02، بالائی خیبرپختونخواہ دیر، کالام منفی02، پاراچنارمنفی01، شمالی بلوچستان قلات منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔


Print Friendly, PDF & Email
حصہ