ترک صدر کی توہین پر کیفے ٹیریا کا منیجر گرفتار

141

ترک حکام نے مبینہ طور پر طیب اردگان کی توہین کرنے پر اخبار کی کیفے کے منیجر کو گرفتار کر لیا ۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے کیفے ٹیریا منیجر کے وکیل کے حوالہ سے بتایا کہ سینول بوران نامی کیفے سے ہے ۔ کیفے ٹیریا منیجر کا تعلق استنبول میں حزب اختلاف کے رہنما کے ملکیتی اخبار سے ہے جو کہ اکثر وبیشتر ترک صدر اردگان پر کڑی نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔ ترکی میں صدر کی تضحیک یا توہین پر 4 سال قید کی سزا مقررہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدر اردگان کے 10 سالہ دور حکمرانی میں صدر اردگان کے وکلاء نے 1800 افراد کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات درج کروائے ہیں اور جن افراد کے خلاف یہ مقدمات درج کروائے گئے ان میں ترکی میں مقابلہ حسن جیتنے والی سابق ترک ملکہء حسن اور کئی کارٹونسٹ شامل ہیں ۔ حالیہ مقدمہ کیفے ٹیریا کی سیکورٹی پر مامور ایک اہلکار کی اس رپورٹ پر درج کیا گیا کہ اس نے سینول بوران کو اردگان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے سنا اور اس نے کہا کہ اگر اردگان اس کیفے میں آئے تو انہیں چائے پیش نہیں کروںگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ