وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے بیجنگ میں ملاقات

134

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان مضبوط ہوگا۔

بدھ کووفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بیجنگ میں مختصر و غیر رسمی ملاقات ہوئی۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہمیں خوشی ہے کہ آپ کی ملاقاتیں کامیاب رہیں۔خیبر پختونخوا کے نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وزیر اعظم پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت کے امکان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کی 6ویں جے سی سی میں شرکت کرکے اچھا لگا،سی پیک کے حوالے سے کافی کامیاب ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہمیں خوشی ہے کہ آپ کی ملاقاتیں کامیاب رہیں۔خیبر پختونخوا کے نئے منصوبوں کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وزیر اعظم پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ