قبائلی نوجوانوں کی ٹیکنیکل تربیت کے منصوبے کا اعلان

48

وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کی ٹیکنیکل تربیت کے لئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی نوجوانوں کے لئے تین ماہ کی خصوصی ٹیکنیکل تربیت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں قبائلی نوجوانوں کو دوران تربیت مفت قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ مذکورہ تربیتی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف ٹیکنیکل فنون سمیت پیشہ ورانہ سیفٹی اور صحت عامہ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ