بھارت،گوا ائیر پورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

96

بھارت کے شہر گوا کے ائیر پورٹ پر مسافر  طیارہ رن وے سے پھسل گیا،طیارے پھسلنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے ڈابولم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ ایئر ویز نامی فضائی کمپنی کی پرواز نائن ڈبلیو 2347 ممبئی جارہی تھی، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 161 افراد سوار تھے۔ مسافر بردار طیارہ عین اس وقت رن وے سے پھسل گیا جب وہ ٹیک آف کررہا تھا۔ واقعے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایئر پورٹ حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائیں تاہم ایئر پورٹ کوبند کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ