وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات،دورہ طورخم پر بریفنگ

84

وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال، طور خم بارڈر، کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔

منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال ، اپنے حالیہ دورہ طور خم‘ افغان بارڈر‘ کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا کہ داخلی سلامتی اور سرحدی نظام کو بہتربنایا جارہاہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ مربوط سرحدی نظام کیلئے سیکیورٹی اداروں کے نئے ونگز پر 70ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ