چلی میں زلزلے کے بعد جاری ہونے والی سونامی وارننگ ختم

94

چلی میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد جاری ہونے والی سونامی وارننگ ختم کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ارضیاتی مرکز کے مطابق 15 کلو میٹرکی گہرائی میں آنے والے سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کےجنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

اس سے قبل ہنگامی حالات سے نمٹنے والے چلی کے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا تھا۔تاہم بعد میں میں جاری ہونے والے ایک اور بیان میں معلومات کی بنیاد کہا گیا کہ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والے سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ