ریاض، حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپ میں سعودی فوجی شہید

147

سعودی عرب کا ایک فوجی یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا ۔

سعودی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہےکہ حوثیوں نے رات ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اس کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔وزارت داخلہ نے شہید فوجی کا نام سلطان بن عاد فرحان الشراری بتایا ہے۔

سعودی فورسز نے سرحدی علاقے میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں کے ٹھکانوں پر گذشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ