مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

110

بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان آرمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

قائد اعظم کے 141 ویں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد گارڈزکی تبدیلی کرتے ہوئے گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس کو سونپ دیے گئے، پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس کی قیادت سینیر کیڈٹ آفیسر عمران کررہے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل گارڈز کے فرائض پاک فضائیہ نے سنبھال رکھے تھے۔پروقار تقریب کے مہمان خصوصی  کمانڈنٹ کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگرنے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ