انسانوں کو اٹھانے والا طاقتور ڈرون تیار کرلیا گیا

116

اگر چہ ایمیزون اور ایلفابیٹ نامی کمپنیاں وزن اٹھانےوالےکارگو ڈرون پر کام کررہی ہیں لیکن ناروے کی ایک کمپنی نے ایک ایسا طاقتور ڈرون تیار کیا  ہے جو انسانوں کو اٹھا کرسفر کرسکتا ہے۔

اوسلو کی میجک ائیر کمپنی نے “ جی آرآئی ایف ایف 300 ″نامی طاقتور ڈرون تیار کیا ہے جو 225 کلو گرام تک وزن اٹھاکر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میگا ڈرون ایک مرتبہ چارج ہونے پر 30 سے 45 منٹ تک سفر کرسکتا ہے۔میگا ڈرون کو ہنگامی حالات، زراعت، حکومتی اداروں اور مدد کے لیے بہت آسانی کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ اب ایسے ڈرون پر کام کررہی ہے جسے ہیلی کاپٹر کی جگہ استعمال کیا جاسکے گا اس سے تحقیق، آبی وسائل، زرعی نگرانی ، ارضیاتی سروے اور لوگوں کی مدد کا کام بھی لیا جاسکے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ