سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال غمزدہ کرسکتاہے

81

ایک تحقیق میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال حسد کا احساس پیدا کر سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کوپن ہیگن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسی سے بات کیے بغیر سوشل میڈیا کی صرف براؤزنگ کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ یہ موقع ہے کہ سوشل میڈیا سے بریک لیا جائے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا تواتر سے استعمال خاص طور پر فیس بک کا استعمال سے صارف کی زندگی کے حوالے سے خیالات اور جذبات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کی سوشل میڈیا کی کہانیوں پر حد سے زیادہ وقت گزارنے سے موڈ خراب ہو سکتا ہے اور حسد پیدا ہو سکتا ہے۔تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوسرے افراد سے باتیں کرنے سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کو ترک کردیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ