پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی  کی ملالہ سے ملاقات

81

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمئی کے مالک جاوید آفریدی نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کر کے انہیں  شرٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملالہ پر فخر ہے اور دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کمسن نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو خواتین کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھائی تھی اور طالبان کے خلاف ڈٹ گئیں تھیں جس پر سوات کے علاقے میں انہیں طالبان نے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی تھی۔

جاوید آفریدی نے ملالہ اور ان کے اہلخانہ کو پشاور زلمئی کی شرٹ، بیگ اور جیکٹ تحفتا پیش کی۔2013 میں ان کی کتاب ‘آئی ایم ملالہ’ بھی شائع ہوئی تھی جس کی دنیا بھر میں 18 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

جاوید آفریدی نے لندن میں پشاور زلمئی کے فینز کے ساتھ ساتھ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والے بچے احمد نواز سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے لندن میں پشاور زلمی کے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور عم ظاہر کیا کہ وہ دنیا بھر میں موجود زلمی کے شائقین تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ