مالٹا: لیبیا کے ہائی جیک طیارے کا ڈراپ سین، اغوا کار گرفتار

133

لیبیا کے ہائی جیک ہونے والے مسافر طیارے کا ڈراپ سین ہوگیا ، اغوا کاروں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لیبیا کے طیارے کو ہائی جیکگ کرنے والے اغوا کاروں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کردیا۔ جمعے کے روز افریقی ائیرلائن کے طرابلس جانے والے مسافر جہاز کو دو مسلح افراد نے ہائی جیک کرکے مالٹا میں اتار لیا تھا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق مالٹا میں طیارے کو اتارنے کے بعد اغوا کاروں نے معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ہائی جیکرز نے  طیارے کی لینڈنگ کے کچھ ہی دیر بعد جہاز میں سوار تمام مسافروں کو چھوڑ دیا تھا البتہ عملے کو کافی دیر تک یرغمال بنائے رکھا۔

مالٹا کے وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اغوا کاروں نے مالٹا کی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست کی اور ہتھیار ڈال کر جہاز سے باہر آگئے۔ ائیرپورٹ پر موجود فورسز نے فوری ایکشن لیتےہوئے دونوں مسلح افراد کو حراست میں لے لیا۔اغوا کاروں نے کسی طرح کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ