پیپلزپارٹی پھر سے اقتدار میں ہوگی،آصف زرداری

126

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں مایوسی کا پروگرام نہیں لے کرآیا میں امید کا پیغام لے کر آیا ہوں، ہمارا پاکستان عوام اور فوج کی وجہ پوری طرح محفوظ ہے، ایک دن آئے گا پیپلزپارٹی پھر سے اقتدار میں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کرسی پر آج کون ہے اور کل کون ہوگا ایک دن آئے گا،عوام کی طاقت دوبارہ پاکستان میں ابھرے گی۔

کراچی پہنچنے پر اولڈ ٹرمینل پر جمع استقبالی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ سی پیک صرف راستے اور روڈ نہیں ملک کی ترقی کا منصوبہ ہےلیکن حکومت صرف ٹھیکوں میں لگی ہوئی ہےان کی نظرچھوٹی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد ہمیں ٹھیک طرح سے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینے دیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے حکومت بنائی،  میاں صاحب کا مینڈیٹ ٹھیک تھا یا غلط  یہ اور ہے لیکن ہم نے ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا تاکہ ملک میں جمہوریت  پروان چڑھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے معاشی نظام کو چلانے کے طریقوں میں بہت خامیاں ہیں، ہماری سرحدوں پر بھی کچھ مسائل ہیں لیکن پاکستان کبھی بھی فیل اسٹیٹ نہیں ہو گا اور ہم اس ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑ یں گے اور سرمایہ داروں کو عوام کی طاقت سے روکیں گے،  ہم جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے اور یہی ہمارا سب سے بڑا انتقام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ