سعودی عرب نے یمنی باغیوں کا سرحد پار سے حملہ ناکام بنا دیا

105

سعودی عرب نے ساحلی علاقے نجران میں یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا تے ہوئے فوری اور موثر جوابی کارروائی کے دوران دشمن کو بھگا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابقسعودی عرب کی جوائنٹ فورسز نے ساحلی علاقے نجران میں مرکز سقام کے قریب سرحد پار سے یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سعودی فوج اور یمنی باغیوں کے درمیان جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہی۔ سرحد پر تعینات سعودی فورسز نے مانیٹرنگ کے دوران پتا چلایا کہ یمنی باغی دہشت گرد سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس پر سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور توپیں فوری حرکت میں آئیں اور یمنی باغیوں کو سرحد عبورکرنے سے قبل ہی بھاگ جانے پر مجبور کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔جھڑپ میں کئی یمنی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ گولہ باری سے یمنی باغیوں کے راکٹ لانچنگ اڈے اور اسلحہ وگولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ