پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس،طیارے حادثے کی تحقیقات پر اطمینان

140

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے متحرک اقدامات اٹھانے کو سراہا ۔

ترجمان پی آئی اے سی ایل کے مطابق پی آئی اے سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا آٹھواں اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا ۔بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں اے ٹی آر 42کے حادثے‘ امدادی و ریلیف کی سرگرمیوں اور پی آئی اے سی ایل ای جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پی آئی اے سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں طیارہ حادثے پر جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بتایا گیا کہ سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس ضمن میں پی آئی اے سی ایل مکمل معاونت کررہی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بتایا گیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں میں 5,5لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کر دیئے گئے ہیں ۔

بورڈ نے حسینہ گل کی ویلیفیئر پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طیارہ حادثے میں 14سالہ حسینہ گل کے خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ حسینہ گل کی تعلیم اور صحت کے تمام اخراجات پی آئی اے سی ایل برداشت کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ