عرفان الٰہی قائمقام چیئرمین پی آئی اے ایل سی مقرر

88

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دوسری مرتبہ عرفان الٰہی کو قائمقام چیئرمین پی آئی اے ایل سی مقررکردیا ۔

عرفان الٰہی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔ جمعرات کو پی آئی اے سی ایل بورڈآف ڈائریکٹر کا 8 واں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں عرفان الٰہی کو اعظم سہگل کے استعفی کے بعد قائمقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے سی ایل کے مطابق عرفان الٰہی کو دوسری مرتبہ پی آئی اے کے قائمقام چیئرمین کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ