میلبورن میں بولرز کوسخت محنت کرنا پڑیگی، کوچ گرانٹ فلاور

92

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا  کہنا ہے کہ میلبورن میں بولرز کو سخت محنت کرنا پڑے گی۔

پاکستان کر کٹ ٹیم نے میلبورن میں35سال سے روٹھی قسمت کو منانے کیلئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاریوں کیلئے قمر کس لی ہے،قومی کر کٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور ٹریننگ شروع کر دی ہیں۔

گرین شرٹس نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں فاسٹ پچ کیلئے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے ٹریننگ میں حصہ نہ لے سکے ۔گرین کیپس نے یہاں اب تک میزبان کینگروز کیخلاف مجموعی طور پر9ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے صرف 2میں کامیابی حاصل ہوئی،5میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،2مقابلے ڈرا ہوئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین باکسنگ ڈے ٹیسٹ26دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔ گرین کیپس نے میلبورن میں اب تک میزبان کینگروز کیخلاف مجموعی طور پر9ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے صرف 2میں کامیابی حاصل ہوئی،5میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،2مقابلے ڈرا ہوئے،یہاں دونوں ٹیموں کے مابین1964میں منعقدہ پہلا میچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ٹریننگ کی، فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں بھرپورٹریننگ کی۔ فاسٹ بولر سہیل خان کی طبیعت ناشتہ کرنے کے بعد خراب ہوئی اور گراؤنڈ میں آتے ہی قے آگئی۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میلبورن میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ بولرز کو اس وکٹ پر محنت کرنا پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کو گرنے سے گھٹنے پر چوٹ آئی اور بیٹنگ کے دوران اسٹارک کی گیند لگی اور گھٹنے پر زخم آیا۔ محمد عامر ٹیسٹ سے پہلے بہتر ہو جائے گا۔

گرانٹ فلاور نے کہا کہ مصباح کلاس پلیئر ہے، وہ پریشان نہیں اور جلد اچھی اننگز کھیلے گا۔بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اسد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے جبکہ یونس خان پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ