ای او بی آئی پنشن میں اضافےکی کوئی تجویززیرغورنہیں،وفاقی وزیر

93

سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کی کم از کم پنشن 5250 روپے ہے‘ پنشن میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر میاں عتیق شیخ ، اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز پیر صدرالدین راشدی نے ایوان کو بتایا کہ ای او بی آئی نے بنک الفلاح کے ساتھ ای او بی آئی پنشنرز کو کسی بھی بنک سے بذریعہ اے ٹی ایم مشین پنشن نکالنے کی سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ باقاعدہ بولی کے بعد بنک الفلاح کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپرا رولز کے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بنک الفلاح کے ساتھ معاہدہ ہوا۔ یکم اپریل 2015ءسے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کرکے اسے 3600 روپے سے 5250 روپے کردی گئی ہے اور اس کے لئے وفاقی حکومت نے 83 کروڑ 50 لاکھ روپے کی اضافی رقم فراہم کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ