کراچی میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے،ڈی جی رینجرز سندھ

117

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ دہشتگرد، شرپسند عناصر کو استعمال کرتے ہوئے قیام امن کی راہ میں روکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،تاہم نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھرمیں آپریشن جاری رہیگا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے  بدھ کوکراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز کے کردار اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان رینجرز کا کردار اہم ہے،جبکہ دہشت گردوں، عسکری ونگز، اغوا کاروں، بھتہ خوروں اور انکی پشت پناہی کرنے والے افراد کے مذموم مقاصد کو جڑ سے اکھاڑدیں گے۔

میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ دہشتگری میں ملوث اندرونی وبیرونی طاقتوں کا ہمیں پو را ادراک ہے،جبکہ کراچی میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے اور امن کی بحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ