مائیکل وان کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا

92

سابق انگلش قائد مائیکل وان کا کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ 5 رنز کے فرق سے ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا۔

مائیکل وان نے 2002ء میں پانچ روزہ میچز میں 1481 رنز بنا کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا جو کہ تاحال برقرار ہے۔ رواں سال جوروٹ اور جونی بیئرسٹو نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ روٹ اور بیئرسٹو، وان کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیں گے لیکن قسمت نے دونوں کا ساتھ نہ دیا اور 5 رنز کے فرق سے وان کا ریکارڈ برقرار رہا، روٹ نے رواں برس 32 اننگز میں 1477 جبکہ بیئرسٹو نے 29 اننگز میں 1470 رنز بنائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ