برلن،کرسمس مارکیٹ میں تیز رفتار ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا، 9 افراد ہلاک

64

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بے قابو ٹرک نے کئی لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع مشہور شاپنگ سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ٹرک تلے آکر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

2196پولیس کے مطابق واقعہ مارکیٹ میں واقع چرچ کے قریب پیش آیا جہاں لوگ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں شاپنگ میں مصروف تھے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی شہادتوں اور عینی شاہدین کے بیان کے بعد واقعے کو دہشت گردی کی ایک کوشش قرار دیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں کئی افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں ٹوٹ پھوٹ سے قریبی موجود گیس کی لائن بھی پھٹ گئی جس سے گیس خارج ہونے کے باعث لوگوں کو جائے حادثہ سے دور کردیا گیا ہے۔

3500پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں فرانس کے علاقے نائس میں ٹرک سے دہشت گردی کے ایک واقعے میں 84 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کو باقاعدہ دہشت گردی قرار دیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ