دہی کا استعمال کو لیسٹرول میں کمی لاتا ہے،امریکی ماہرین

60

امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کا روزانہ استعمال کو لیسٹرول میں کمی لاتا ہے۔

ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ امریکا کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق دل کے دورے کی سب سے بڑی وجہ کولیسٹرول کی زیادتی مانی جاتی ہے جسے دہی کے روزانہ استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والا کیلشیم، پروٹین ، وٹامن بی اور فولک ایسڈ بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کوکم کرنے کی لئے نہایت مفید ہیں ۔ کولیسٹرول کی شکایت کے حامل افراد کو اگر روزانہ دو پیالے دہی کھلایا جائے تواس خطرناک مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ