زرعی شعبہ کے ویلیو ایڈڈ کاروبار کا حجم بڑھ گیا

51

ملک میں زرعی شعبہ کے ویلیو ایڈ کاروبار کا حجم گزشتۃ 10 سال کے دوران 62 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ۔

مالی سال 2006ء کے دوران زراعت کے شعبہ سے منسلک ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی سالانہ تجارت کا حجم 25 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال کے اختتام تک 62 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اعدادوشمار کے مطابق کاشتکاری کی جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کولڈ سٹوریج سمیت ٹرانسپورٹیشن کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

شعبہ کی استعداد سے حقیقی استفادہ کیلئے پبلک اور پرائیوٹ شراکتدار ی کے تحت شعبہ کی ترقی اور سرمایہ کاری پر توجہ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران زراعت کے قومی شعبہ کی شرح ترقی 5 فیصد رہی ہے جو اس کی استعداد سے کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کے تجارتی حجم میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں شہروں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، آمدنی کی شرح میں اضافہ اور تیزی سے بدلتے ہوئے لائف سٹائلز شامل ہیں۔

اس وقت ملک میں مقامی طور پر تیار اور پراسیس کی گئی خوراک کی کئی اقسام دستیاب ہیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق پراسیس اور پیک خوراک کی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ جس کیلئے پیک کی گئی خوراک کے معیار پر توجہ کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی خریداروں کیلئے معیار کے مطابق مصنوعات تیار کی جا سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ