برطانیہ میں بے گھر بچوں کی تعداد میں اضافہ

61

برطانیہ میں بے گھر بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار بچے عارضی پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کرسمس کے موقع پر عارضی پناہ گاہوں میں رہنے والے بچوں کی تعداد میں دس گناہ اضافہ ہوا ہے۔

برٹش ریفیوجی ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو روب کیمپل کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہونے والے بچوں کی تعداد میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ کرائے کے گھروں میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کی تعداد میں تین سو گناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ