لندن فلیٹس نوازشریف کے ہیں،شیخ رشید کا دعویٰ

111

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں قطری شہزادے کا خط وزیراعظم کے حق میں دینے والے ان کے دوست نہیں ہو سکتے ، ثبوتوں سے لگتا ہے لندن فلیٹس نوازشریف کے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ثبوتوں سے لگتا ہے کہ لندن فلیٹس نوازشریف کے ہیں ، میں ہمیشہ نمبر ون سے لڑتا ہوں اور لڑتا رہوں گا ، وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ دینا ہی ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چورکو پکڑناہے،چورکےساتھیوں کو پکڑنےکاکوئی فائدہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ میں قطری شہزادے کا خط وزیراعظم کے حق میں دینے والے ان کے دوست نہیں۔

نندی پور پاور پروجیکٹ کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نندی پور ڈونگ فونگ کمپنی کو دیا گیا جو بلیک لسٹ ہے، اگر یہ ثابت نہ ہو تو مستعفی ہوجاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف،پیپلزپارٹی،ایم کیوایم کورم پورا نہ کرے تو پارلیمنٹ نہیں چل سکتی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ