کراچی، سال اول کامرس گروپ ریگولر کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

71

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال اول کامرس گروپ (ریگولر ) کے سالانہ  امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں 33 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا۔

پیر کے روز اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے فرسٹ ایئرکامرس گروپ  (ریگولر) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ۔ ناظم امتحان عمران خان چشتی کے مطابق  امتحانات میں 33 ہزار 597 طلبا نے حصہ لیا تھا۔ امتحانات میں 37.11 فیصد طلبا و طلبات نے کامیابی حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ