پیرس میں چوہوں کی بہتات

141

پیرس میں چوہوں کی تعداد بڑھنے سے حکام نے ایک مہم شروع کر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس بلدیہ نے ان چوہوں کو پکڑنے کیلیے بعض پارکوں کو بند کیا اور وہاں چوہے دانیاں لگا دی ہیں۔ بلدیہ نے کچرہ کونڈیوں کے اور گٹروں کے ڈھکنوں کو بھی تبدیل کرتے ہوئے ان چوہوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پیرس میں چوہوں کی تعداد بسنے والے انسانوں سے دو گنا زیادہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ