بلاول کو پی ٹی آئی کی سیاست سے سبق سیکھنا ہوگا، بلیغ الرحمان

109

وزیرمملکت بلیغ الرحمان  نے کہا ہے  کہ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نوخیز ہیں،انہیں تحریک انصاف کی سیاست سے سبق سیکھنا ہو گا۔

وزیرمملکت نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کاجوحشر ہوا وہ یقینا پیپلز پارٹی کے لیے سبق آموز ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے جب دھرنوں سے ترقی کو روکنا چاہا تو لوگوں نے ساتھ نہیں دیا۔بلیغ الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے کہ بلاول اچھے اخلاق اور طریقے سے سیاست کریں،دلچسپ بات ہے کہ پیپلزپارٹی قوم کوکرپشن سے بچنے اور شفافیت کاسبق پڑھاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ