سال 2013 میں 1 ارب صارفین متاثر ہوئے، یاہو

117

سرچ انجن یاہو  نے کہا ہے کہ 2013 میں ہونے والے ہیکنگ کے واقعہ سے کم سے کم ایک ارب صارفین کے اکاونٹس متاثر ہوئے۔

یاہو کے مطابق ہیکنگ کے دوران صارفین کے نام، فون نمبرز، پاس ورڈز اور ای میل ایڈریسز چرالیے گئے تاہم بینک اور ادائیگیوں سے متعلق معلومات نہیں چرائی گئیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں پولیس اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔اس تازہ انکشاف کے بعد یاہو صارفین کی سیکورٹی سے متعلق مزید سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔کچھ روز قبل یاہو نے اپنے صارفین پاس ورڈز اور سیکورٹی سوالات بدلنے کی ہدایت دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ