وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کی ملاقات

102

وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے سربراہ   کی حیثیت سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نےرضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ رضوان اختر بطور ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے سکبدوش ہورہے ہیں اور انہیں صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ذمہ داریاں کی دی گئی ہیں جب کہ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ترقی پاکر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز کیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ