اسپورٹس جرنلسٹس کی فلاح وبہبودکےلئے سیمینارر کا انعقاد قابل ستائش کام ہے،شہریارخان

74

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ جلد کراچی کے لئے میڈیا منیجر کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا، جانتا ہوں کہ میڈیا منیجر کے نہ ہونے سے اسپورٹس جرنلسٹس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سیکریٹری محمد اصغر عظیم سے ملاقات میں کہی۔ شہریار خان نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت سجاس کا اسپورٹس جرنلسٹس کی فلاح بہبود سمیت ان کی تربیت کے لئے ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے، پی سی بی اور اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان ہمیشہ ایک پیشہ ورانہ اور برادرانہ رشتہ رہا ہے جو مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا۔ اس موقع پر سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے سجاس کے مرحوم صدر راشد صدیقی کی بیماری کے دوران پی سی بی کی جانب سے ان کی مالی معاونت کرنے اور مزاج پرسی پر چیئر مین شہریار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے مختلف ایونٹس کے دوران میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور انہیں سجاس کی 9 سالہ کارکردگی بالخصوص گزشتہ ایک سالہ کارکردگی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ