برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

104

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل تک کینگروز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنالیے تھے۔

قومی ٹیم اور کینگروز کے درمیان تین ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کا آغاز آج برسبین کے میدان میں ہوگیا۔آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب سے کچھ دیر پہلے تک کینگروز نے دو وکٹیں گنوا کر مجموعی طور پر پچھتر رنز بنالیے تھے۔

پاکستان کی ٹیم مصباح الحق کی کپتانی میں میدان میں اتری ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم ، یونس خان ، اسعد شفیق ، سرفراز احمد، وہاب ریاض ، محمد عامر یاسر شاہ اور راحت علی شامل  ہیں۔

میزبان ٹیم کی قیادت اسٹیون اسمتھ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈس کوب، نیک میڈنسن، میتھیو ویڈ، مائیکل سٹارک، جوش ہیزل ووٹ، نیتھن لیون، جیکسن بارڈ،میٹ رین شو اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ