امریکی فوجی طیارے کی جاپان میں کریش لینڈنگ

117

امریکہ کے فوجی جہاز اوسپرے نے جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں کریش لینڈنگ کی تاہم جہاز پر سوار عملے کے تمام افراد کو بچا لیا گیا ۔

امریکی میڈیاکے مطابق امریکہ کی میرین کور نے بتایا ہے کہ ایم وی-22 اوسپرے طیارے نے اوکیناوا میں کم گہرے پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ جہاز کے عملے کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا جس کے بعد انھیں فضائیہ کی مدد سے بحریہ کے ایک اڈے پر واقعہ اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

جاپان کے دفاعی عہدیداروں کے مطابق طیارے کے عملے کے دو افراد کو زخم آئے لیکن ان کی زندگی خطرے میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل میرین کور کا ایک جنگی جہاز ایف اے۔18 جاپان کے مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا اور فضائی حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ جاپان علاقے اوکیناوا میں 50 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ