ہر10 منٹ میں ایک بچہ موت کا شکار

114

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا تھا کہ یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر10 منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔یمن میں تقریبا 20 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 7 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 37 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

جنگ کے نتیجے میں تقریبا 2.6 کروڑ یمنیوں کو بدترین انسانی اور طبی صورت حال کا سامنا ہے۔ ملک کی دو تہائی سے زیادہ آبادی بنیادی طبی دیکھ بھال سے محروم ہو چکے ہیں۔اسی طرح صعدہ صوبے میں ہر 10 میں سے 8 بچے مزمن ناقص خوراک کا شکار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ