اب نابینا افراد بھی بآسانی نوٹ پہچان سکیں گے

80

سعودی عرب میں کرنسی کے امور کے نگران ادارے ’مانیٹری ایجنسی (مرکزی بنک) کی جانب سے جاری کردہ نئے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے بارے میں عوام الناس کی آگاہی کے لیے اہم تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جاری کردہ کرنسی نوٹوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ انہیں نابینا افراد بھی پہچان سکیں گے۔ نوٹوں کے اجراء4 کے حوال سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مرکزی بنک کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی بتایا کہ سعودی عرب کی تاریخ میں کرنسی نوٹوں کا ڈیزان چھٹی بار تبدیل کیا گیا ہے۔

اس بار ایک ریال کے سکوں سے لے کر بڑی مالیت کے نوٹوں تک سب کے ڈیزائن تبدیل کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کی حفاظت کی خاطر نئے نوٹوں میں سہ جہتی بار شامل کی گئی ہے۔

نئے نوٹوں میں خصوصی سیاہی کی تہہ اور ایک سلور بار لگائی ہے جس کے ذریعے کرنسی نوٹوں کے سہ جہتی اشکال کا عکس ظاہر ہوتا ہے۔ڈاکٹر الحلیفی نے بتایا کہ نئے نوٹوں پر روایتی پانی، جدید فارسفور سیاہی اور روایتی سیاہی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ان نوٹوں کو مشین کے ذریعے بھی شناخت کیا جاسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ