پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ،مریض پریشان

124

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرزایک بار پھر ہڑتال پر چلے گئے،او پی ڈی میں احتجاجاً کام چھوڑ دیاجب کہ  سینئر ڈاکٹرز نے او پی ڈی کا چارج سنبھال لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتال کی او پی ڈیز منگل کومسلسل تیسرے روز بھی بند رہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ویلنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند رہیں۔

 مریضوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اوپی ڈیز کے حوالے کوئی بھی کچھ آگاہی فراہم نہیں کررہا ہے کہ ہم علاج معالجے کے لیے کہاں جائیں۔

اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ہم اوپی ڈیزبند کرنے پرمجبورہیں کیونکہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ